ترکیہ: ایردوان۔منفی ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

ترکیہ، اس آفت کے خلاف جدوجہد میں، لیبیا کے دوست اور برادر عوام کے ساتھ ہے اور امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا: صدر رجب طیب ایردوان

2036643
ترکیہ: ایردوان۔منفی ملاقات، سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہارِ افسوس

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے محمد المنفی کے ساتھ  سیلاب کی آفت میں ہلاک ہونے والوں کے لئے تعزیت کی اور کہا ہے کہ "ترکیہ، اس آفت کے خلاف جدوجہد میں، لیبیا کے دوست اور برادر عوام کے ساتھ ہے اور امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا"۔

واضح رہے کہ لیبیا میں سمندری طوفان اور شدید بارشوں کے پیدا کردہ سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں