نائب صدر  جودت یلماز آج  سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

پاکستان ملجم پروجیکٹ کے چوتھے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب کل کراچی، پاکستان میں منعقد ہوگی

2018857
نائب صدر  جودت یلماز آج  سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

نائب صدر  جودت یلماز آج  سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

پاکستان ملجم پروجیکٹ کے چوتھے جہاز پی این ایس طارق کی لانچنگ تقریب کل کراچی، پاکستان میں منعقد ہوگی۔

نائب صدر یلماز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ کراچی شپ یارڈ میں جہاز کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دائرہ کار میں، جودت یلماز   اور شہباز شریف   کی قیاد ت میں    دونوں ممالک کے  وفود کے درمیان مذاکرات بھی منعقد ہوں گے۔

پی این  ملجم  PN MİLGEM بحری جہاز ملٹری فیکٹری اینڈ شپ یارڈ آپریشنز انکارپوریشن (ASFAT) کے مرکزی کنٹریکٹر کے تحت پاک بحریہ کے لیے ترکیہ کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں۔  

6 ستمبر 2018 کو پاکستانی وزارت دفاعی پیداوار کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے دائرہ کار کے اندر، ASFAT نے پاکستان نیوی کو 4 PN MİLGEM کارویٹس تیار کرکے پاکستان کے حوالے کیے ہیں۔

PN MİLGEM پروجیکٹ کے دائرہ کار میں تیار کیے گئے  پہلے جہاز PNS بابر کی لینڈنگ کی تقریب 15 اگست 2021 کو استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں صدر رجب طیب ایردوان اور صدر پاکستان عارف علوی کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی تھی۔

دوسرے جہاز PNS BADR کی لینڈنگ کی تقریب 20 مئی 2022 کو کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی اور تیسرے جہاز PNS KHAIBAR کی لینڈنگ کی تقریب 25 نومبر 2022 کو استنبول شپ یارڈ کمانڈ میں منعقد ہوئی تھی۔



متعللقہ خبریں