علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شرکت تقریباً تقریباً صفر نقطے پر آ گئی ہے: ایردوان

ہمارا مقصد دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ملک کے لئے خطرہ  بننے کی حیثیت سے مکمل طور پر خارج کرنا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2016604
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شرکت تقریباً تقریباً صفر نقطے پر آ گئی ہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد دہشت گرد تنظیموں کو اپنے ملک کے لئے خطرہ  بننے کی حیثیت سے مکمل طور پر خارج کرنا ہے۔

صدر ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں گیول باشی پولیس اکیڈمی  کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب میں کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شرکت تقریباً تقریباً صفر نقطے پر آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ کی طرف بڑھنے والے گندے ہاتھ خواہ کہیں بھی کیوں نہ ہوں ہمارا عزم ہے کہ ہم انہیں توڑ کر رہیں گے۔ہمارا مقصد دہشت گرد تنظیموں کی ترکیہ کے لئے خطرہ بننے کی حیثیت کو ختم کرنا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ امپیریل  طاقتوں  کی طرف سے ترکیہ کے سر پرمسلط کی گئی   دہشت گردی کی بلا  سے چھٹکارا پانا کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ صرف سلامتی ہی نہیں اقتصادیات، خارجہ پالیسی  اور  ملّی اتحاد و اخّوت  مخالف  کاروائیوں کو بھی  ناکام بنایا جانا دہشت گردی کی بلا کے مکمل خاتمے پر منحصر ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مہاجرین کے مسئلے کے حل کا راستہ بھی دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف ایک کامیاب جدوجہد  سے گزرتا ہے۔ترکیہ اور اس کی اقتصادیات  میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کے لئے ہمارے دروازے کھُلے ہیں۔ جرائم میں ملّوث افراد، معاشرے کے امن و امان  میں خلل ڈالے والے اور غیر قانونی طریقوں سے ملک میں آنے والوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔حالیہ دو مہینوں میں 36 ہزار غیر قانونی نقل مکانوں  کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے 16 ہزار کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ باقیوں کے بارے میں کاروائیاں جاری ہیں۔انشاء اللہ اس مسئلے کو بھی ہم اپنی ثقافت، اعتقاد، قانون اور حقّانیت  سے ہم آہنگ شکل میں حل کر لیں گے"۔



متعللقہ خبریں