ترکیہ کا ردعمل: لیجیے یہ ہے وہ دہشت گرد تنظیم جس کی آپ حفاظت کر رہے ہیں

حقائق کو برداشت نہ کر سکنے والوں نے صحافی کو موت کی دھمکی دی ہے۔ لیجیے یہ ہے وہ دہشت گرد تنظیم جس کی آپ حفاظت کر رہے ہیں: فخر الدین آلتن

1927061
ترکیہ کا ردعمل: لیجیے یہ ہے وہ دہشت گرد تنظیم جس کی آپ حفاظت کر رہے ہیں

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے، ٹی آر ٹی ورلڈ کی "آفٹر دی رین: فیملیز سیکنگ جسٹس" نامی دستاویزی فلم میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے گھناونے چہرے سے نقاب ہٹانے والی ہالینڈ کی صحافی اور محقق، 'رینا نیٹژز ' کو موت کی دھمکیاں ملنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آلتن نے سوشل میڈیا سے، 13 نومبر کو استنبول کے تقسیم اسکوائر میں دہشت گردانہ حملے میں شہید کی گئی شہریوں 'یامُر' اور 'ایجرین'  سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لئے تیار کی گئی مختصر دستاویزی خبر کو شیئر کیا ہے۔

خبر کے ساتھ جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ" PKK/YPG کی طرف سے شہید کی گئی ہماری بیٹیوں یامُر اور ایجرین   کے حوالے سے ٹی آر ٹی کی تیار کردہ دستاویزی فلم " آفٹر دی رین: فیملیز سیکنگ جسٹس" میں  دہشت گرد تنظیم کے گھناونے چہرے کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم کی اینکر، ہالینڈ کی صحافی اور محقق، 'رینا نیٹژز' کے بیان کردہ  حقائق کو برداشت نہ کر سکنے والوں نے صحافی کو موت کی دھمکی دی ہے۔ لیجیے یہ ہے وہ دہشت گرد تنظیم جس کی آپ حفاظت کر رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ مذکورہ دستاویزی فلم PKK/YPG کے سیاہ چہرے کو عالمی رائے عامہ کے سامنے لائی ہے۔ فلم میں 15 سالہ یامُر کے باپ نے اپنی بیٹی کے بارے میں کہا ہے کہ وہ بغیر پروں کے ایک فرشتہ تھی اور اب حقیقتاً فرشتوں میں جا مِلی ہے"۔ 9 سالہ ایجرین کی ماں نے آبدیدہ آنکھوں سے اپنی بیٹی کے مصّوری کے شوق کو بیان کیا ہے۔

دستاویزی فلم میں نیٹژز نے کہا ہے کہ استقلال اسکوائر کا حملہ PKK/YPGکی طرف سے شام کے شمال میں کئے گئے حملوں سے مشابہت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دستاویزی فلم نشر ہونے کے بعد شام کے شمال  میں دہشت گرد تنظیم کے سوشل میڈیا صفحات سے ان کے لئے دھمکیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اینکر نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" اب رائے عامہ کو بتانے کا وقت آ گیا ہے ۔ مجھے موت کی دھمکیاں مِل رہی ہیں۔ میں PYD کے پروپیگنڈہ کو بے نقاب کرنے کا بدل چُکا رہی ہوں"۔



متعللقہ خبریں