ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان  سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

ترکمانستان میں اپنی مصروفیات کے دوران صدر ایردوان آوازا میں متوقع ترکیہ۔آذربائیجان۔ ترکمانستان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

1918560
ترکیہ: صدر رجب طیب ایردوان  سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان  سرکاری دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صدر ایردوان ترکمانستان میں اپنی مصروفیات کے دوران متعدد ملاقاتیں اور مذاکرات کریں گے اور آوازا کے علاقے میں متوقع ترکیہ۔آذربائیجان۔ ترکمانستان سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہی اجلاس کے دوران صدر ایردوان ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں تجارت، انرجی اور رسل و رسائل سمیت ہر شعبے میں، تین دوست اور برادر ممالک  کے درمیان ، تعاون کے فروغ کے لئے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان نے پہلی ملاقات، ترکمانستان عوامی معاملات کے سربراہ ،گربانگولی بردی محمدوف کے ساتھ کی۔



متعللقہ خبریں