ترکیہ: آقار۔ آسٹن ملاقات

انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں میں ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں۔ اتحادی فورسز یا پھر شہریوں کو نقصان پہنچانا موضوعِ بحث نہیں ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1913177
ترکیہ: آقار۔ آسٹن ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے اپنے امریکی ہم منصب لائڈ جیمز آسٹن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں دو طرفہ اور علاقائی دفاعی و سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترکیہ اور امریکہ کے دو اہم اتحادی ہونے پر زور دیا اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے آپریشن اقوام متحدہ کی 51 ویں شق کے تفویض کردہ حقِ خود حفاظتی کے دائرہ کار میں کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں تعاون و اتحاد علاقائی و عالمی امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس دائرہ کار میں ترکیہ، داعش اور دیگر تمام دہشت گرد  تنظیموں کے خلاف، تعاون کے لئے تیار ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے مزید کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں میں ہمارا واحد ہدف دہشت گرد ہیں۔ اتحادی فورسز یا پھر شہریوں کو نقصان پہنچانا موضوعِ بحث نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں