ہمیں یونان کے ساتھ جنگ ​​ کرنے جیسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: صدر ایردوان

انہوں نے  استنبول میں یونان کے ساتھ کشیدگی  کے بارے میں کہا کہ  ہمیں یونان کے ساتھ جنگ ​​ کرنے جیسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تاہم یونانی حکام  کیے گئے  وعدوں پر عمل نہیں کرتے۔ اصلہ مسئلہ یہی ہے

1850871
ہمیں یونان کے ساتھ جنگ ​​ کرنے جیسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہمیں یونان کے ساتھ جنگ ​​ کرنے جیسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

انہوں نے  استنبول میں یونان کے ساتھ کشیدگی  کے بارے میں کہا کہ  ہمیں یونان کے ساتھ جنگ ​​ کرنے جیسا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے تاہم یونانی حکام  کیے گئے  وعدوں پر عمل نہیں کرتے۔ اصلہ مسئلہ یہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ  یونان نے نے 147  بار فضائی خلاف ورزیاں کی ہیں ۔ اگر ہم پڑوسی  اور دوست ہیں تو  آپ ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کیوں کر رہے ہیں۔ ہماری فضائیہ  اس کا جواب دینے  کی بھر پو صلاحیت رکھتی ہے اور  اگر یونان  نے ایسا  کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو پھڑ پم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔

بحیرہ اسود سے اناج کی راہداری کھولنے کی منصوبہ بندی کے بارے میں، صدر ایردوان نے کہا کہ ہمارے دوست مسٹر (روسی صدر ولادیمیر) پوتن اور مسٹر (یوکرین کے صدر ولادیمیر) زیلنسکی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ ہم ان ممالک کو گندم، جو، سورج مکھی بھیج سکتے ہیں جو ثالثی کا شکار ہیں۔ ہمارے تقریباً 20 جہاز ہیں، کسی بھی وقت روانگی کے لیے تیار ہیں ۔



متعللقہ خبریں