ترکی: صدر ایردوان نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسپین روانہ ہو رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان، 28 تا 30 جون  کو میڈرڈ میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسپین روانہ ہو رہے ہیں

1848874
ترکی: صدر ایردوان نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسپین روانہ ہو رہے ہیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان، 28 تا 30 جون  کو میڈرڈ میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے آج اسپین روانہ ہو رہے ہیں۔

صدارتی محکمہ مواصلات کے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس میں، یورپ۔اٹلانٹک سلامتی کو درپیش خطرات اور دھمکیوں کے مقابل، اسٹریٹجک سطح پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا، روس۔یوکرین جنگ کے نیٹو اتحاد پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس دائرہ کار میں نیٹو کی مزاحم و  دفاعی ساخت کی ترکیبِ نو  پر نظر ثانی کی جائے گی۔

میڈرڈ اجلاس میں ، مستقبل میں اتحاد کی کاروائیوں کا رُخ متعین کرنے والے نئے اسٹریٹجک تصّور کی منظوری بھی ایجنڈے پر ہو گی۔

اجلاس کے دائرہ کار میں صدر رجب طیب ایردوان بعض اتحادی ممالک کے سربراہان کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔



متعللقہ خبریں