وزیر دفاع کی برسلز میں مصروفیات،یوکرینی وبرطانوی ہم منصبوں سے ملاقات

آقار نے برطانوی وزیر دفاع بن والیس اور یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف   کے ساتھ ملاقات میں  علاقائی دفاعی اور سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی  جیسے موضوعات کاجائزہ لیا گیا

1844212
وزیر دفاع کی برسلز میں مصروفیات،یوکرینی وبرطانوی ہم منصبوں سے ملاقات

 وزیر دفاع خلوصی آقار نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس  کے تحت یوکرینی اور برطانوی وزرائے دفاع سے ملاقات کی ۔

 آقار نے برطانوی وزیر دفاع بن والیس اور یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف   کے ساتھ ملاقات میں  علاقائی دفاعی اور سلامتی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ۔

بات چیت میں یوکرینی بندرگاہوں پر لنگر انداز غلے سے لدے بحری جہازوں کی بحفاظت روانگی  اور اے 400 ایم طیاروں  کی ترکی آمد کو ممکن بنانے پر بھی غور کیا گیا ۔

خلوصی آقار  نے  جارجیا کے وزیر دفاع جانشیر برچول زادہ۔ یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی رزنیکوف اور اطالوی وزیر دفاع لورینزو جیورینی سمیت جرمن وزیر دفاع کرسٹین لامبریخٹ سے بھی ملاقات کی  جن میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی  جیسے موضوعات کاجائزہ لیا گیا ۔

 اس سے قبل ترک وزیر دفاع نے امریکہ کے زیر نگرانی  یوکرینی یک جہتی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی ۔



متعللقہ خبریں