ترکی: یونان باز نہ آیا تو جزائر کے اسٹیٹس پر بحث شروع ہو جائے گی

یونان بین الاقوامی سمجھوتوں کے بر خلاف جزائر کو مسلح کر رہا ہے۔ اگر یونان ان خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا تو جزائر کی خود مختاری پر بحث کی جائے گی: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1839262
ترکی: یونان باز نہ آیا تو جزائر کے اسٹیٹس پر بحث شروع ہو جائے گی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یونان بین الاقوامی سمجھوتوں کے بر خلاف جزائر کو مسلح کر رہا ہے۔ اگر یونان ان خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا تو جزائر کی خود مختاری پر بحث کی جائے گی"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود شمالی مقدونیہ کے وزیر خارجہ بوجار عثمانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "بین الاقوامی تعلقات میں اتار چڑھاو ہو سکتا ہے، دوستی ہو سکتی ہے کشیدگی ہو سکتی ہے یہ سب فطری چیزیں ہیں۔ لیکن یونان کی صورتحال افسوسناک ہے۔ ایک چیز ہے کہ اس میں یہ بہت کامیاب ہیں مثلاً خواہ کیسے ہی ناحق کیوں نہ ہوں اپنے آپ کو برحق ثابت کرنے میں اور رونے دھونے میں بہت ماہر ہیں۔ یہی نہیں آپ کے منہ پر بہت اچھے اور پشت پیچھے نفرت، کینے، جھوٹ اور بہتان سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہ خصائص اچھے سیاست دانوں اور ملکوں کے شایان شان خصائص نہیں ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ یونان کو چاہیے کہ ہمارے مراسلوں کا مردانگی سے جواب دے، جزائر کے اسلحے سے پاک اسٹیٹس کی خلاف ورزی کی تردید کرے۔ جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں انہیں فی الفور بند نہ کئے جانے کی صورت میں جزائر کی خودمختاری پر بحث شروع ہو جائے گی۔ یوں بھی ہم نے اس بحث کا آغاز کروا دیا ہے۔ 



متعللقہ خبریں