دہشت گرد تنظیموں کے استعمال کردہ ہتھیاروں میں سویڈش اسلحہ کی موجودگی کا تعین

AT-4 نامی سنگل شاٹ اینٹی ٹینک ہتھیار PKK نے ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف ملکی اور سرحد پار حملوں میں استعمال کیا ہے

1829442
دہشت گرد تنظیموں کے استعمال کردہ ہتھیاروں میں سویڈش اسلحہ کی موجودگی کا تعین

علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  PKK  کے  اندرون و بیرون ملک   ترک  سیکیورٹی قوتوں کے خلاف بھاری  تعداد میں حملوں میں سویڈش ساختہ  اے ٹی۔4 نامی اینٹی  ٹینک میزائل استعمال کرنے  کا تعین  ہوا ہے۔

فن لینڈ کے ہمراہ  نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے والے سویڈن نے  فتح اللہ دہشت گرد تنظیم اور PKK کے ارکان کی ترکی کو  حوالگی کے مطالبات پر کان نہیں دھرے تھے ۔

اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ AT-4 نامی سنگل شاٹ اینٹی ٹینک ہتھیار PKK نے ترک سکیورٹی فورسز کے خلاف ملکی اور سرحد پار حملوں میں استعمال کیا ہے۔

ترک  مسلح افواج کے شمالی عراق میں   جاری  پنجہ۔ لاک آپریشن علاقے میں بھی   دہشت گردوں کے استعمال کردہ   ایک غار سے  برآمد کردہ ہتھیارو  ں میں اے ٹی۔ 4 اینٹی ٹینک   بھی شامل تھے۔

AT-4، جسے ایک شخص اٹھا  اور استعمال کرسکتا ہے اور اس کی مؤثر رینج 200 تا 1000 میٹر ہے،اسے بکتر بند گاڑیوں اور پیادہ یونٹوں کی قلعہ بندی کو تباہ یا غیر فعال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں