آذربائیجان کے ہوجالی علاقے میں قتل عام کی 30 ویں برسی پر ترکی کا تعزیتی پیغام

وجالی شہر پر آرمینیائی افواج کے حملوں میں 613 آذربائیجانی جن میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے ہلاک اور سینکڑوں آذربائیجانی شہری زخمی ہوگئے تھے

1785955
آذربائیجان کے ہوجالی علاقے میں قتل عام کی 30 ویں برسی پر ترکی کا تعزیتی پیغام

ترکی کا کہنا ہے  کہ   تیس برس قبل  پوری دنیا کے سامنے  رونما ہونے والے ہوجالی المیہ کے  زخم تا حال تازہ ہیں ، ہم   آذری بھائیوں کے   اس درد  میں برابر کے شریک ہیں۔

دفتر ِ خارجہ نے ہوجالی قتل عام   کی 30 ویں برسی  کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں یاد دلایا گیا کہ 26 فروری 1992 کو آذربائیجان کے قاراباغ علاقے کے ہوجالی شہر پر آرمینیائی افواج کے حملوں میں 613 آذربائیجانی جن میں بہت سی خواتین اور بچے بھی شامل تھے ہلاک اور سینکڑوں آذربائیجانی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

اس دوران ایک ہزار سے افراد کو  آرمینی قوتوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔

"لاپتہ ہونے والوں کا انجام آج تک واضح نہیں ہوسکا، ہم جانتے ہیں کہ دنیا کے سامنے 30 سال قبل ہونے والے مظالم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، ہم بھائی آذربائیجان کے درد کو اپنا دردسمجھتے ہیں اور اس میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی ہمارے آذربائیجانی بھائیوں کو سلامت رکھے جنہوں نے ہوجالی قتل عام میں اپنی جانیں گنوائیں۔ تمام پیارے آذربائیجانی لوگوں سے مخلصانہ تعزیت کا اعادہ کرتے ہیں اور اپنی جانیں گنوانے والوں  کو بڑے احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں