ترکی: مصر اور اسرائیل کے لئے صرف سفیروں کی تعیناتی کافی نہیں ہو گی

ترکی کبھی بھی صیہونی مخالف ملک نہیں رہا ۔ یہ اسرائیل کی جارحیت ہے جس نے اسرائیل مخالف بیانات میں اضافہ کیا ہے: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1755025
ترکی: مصر اور اسرائیل کے لئے صرف سفیروں کی تعیناتی کافی نہیں ہو گی

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ مصر اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے ان ممالک کے لئے صرف سفیروں کی تعیناتی کافی نہیں ہو گی۔

ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل پر مصر اور اسرائیل کے لئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ موجودہ مرحلے میں ایک طویل  وقفے کے بعد  صرف سفیروں کی تعیناتی تعلقات کی بحالی میں کارگر ثابت نہیں ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ، باہمی تعلقات کے ایک مخصوص سطح پر پہنچنے کے بعد  کیا جانے والا مشترکہ فیصلہ ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کبھی بھی صیہونی مخالف ملک نہیں رہا ۔ یہ اسرائیل کی جارحیت ہے جس نے اسرائیل مخالف بیانات میں اضافہ کیا ہے۔

مصر۔ترکی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ " باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔ بہت تیز رفتار نہ بھی ہو تو بھی ایک آغاز ہے"۔



متعللقہ خبریں