استنبول میں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 7 ملین سے زاہد سیاحوں کی آمد

استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 127 فیصد اضافہ ہوا ہے

1754704
استنبول میں سال کے پہلے گیارہ ماہ میں 7 ملین سے زاہد سیاحوں کی آمد

استنبول نے سال کے 11 ماہ کے عرصے میں 7 ملین 9 لاکھ  80 ہزار 311 غیر ملکی سیاح  تشریف لائے جبکہ صرف ماہ   نومبر میں  9 لاکھ  97 ہزار 620 غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی۔

استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے نومبر میں استنبول آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں 127 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

استنبول آنے والے غیر ملکیوں میں روسیوں نے 92 ہزار 427 سیاحوں کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا۔

85 ہزار 300 سیاحوں کے ساتھ ایرانیوں ، 67 ہزار 25 سیاحوں کے ساتھ جرمن ، 40 ہزار 451 سیاحوں کے ساتھ اسرائیلی، 37 ہزار 558 سیاحوں کے ساتھ فرانسیسی، 35 ہزار 116 سیاحوں کے ساتھ برطانوی، 31 ہزار 624 سیاحوں کے ساتھ امریکی، 27 ہزار سے 89 ہزار یوکرینی، یوکرینی 25 ہزار 144 سیاحوں کے ساتھاوزبکستان ، 24  ہزار  836 سیاحوں کے عراقیوں ،  22 ہزار  88 کے ساتھ   ہالینڈ اور  21،639 سیاحوں کے ساتھ کویتی باشندوں  کا نمبر  رہا ہے۔

ان اعداد و شمار کے مطابق شہر میں آنے والوں کی کل تعداد میں سے 9.26 فیصد روسی، 8.55 فیصد ایرانی، 6.72 فیصد جرمن، 4.05 فیصد اسرائیلی، 3.76 فیصد فرانسیسی اور 3 فیصد برطانوی تھے۔

مذکورہ مدت کے دوران، 193 ممالک کے سیاحوں نے استنبول کا دورہ کیا،  جبکہ  ویٹیکن سے2، فیڈریٹڈ اسٹیٹس آف مائیکرونیشیا، ساؤ ٹوم اور پرنسپے، تووالو اور بھوٹان  سے ایک ایک سیاح  تشریف لائے ۔



متعللقہ خبریں