ٹرکش ائیر لائنز یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ یورپ میں دوسرے نمبر پر

یورو کنٹرول کے فضائی ٹریفک ڈیٹا کے مطابق یومیہ 1221پروازوں کے ساتھ ٹرکش ائیر لائن یورپ میں دوسرے نمبر پر ہے

1708510
ٹرکش ائیر لائنز یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ یورپ میں دوسرے نمبر پر

ٹرکش ائیر لائنز THY یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی دوسری بڑی فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

یورپ ائیر ٹریول سکیورٹی کمیٹی ' یورو کنٹرول' کے 13 تا 19 ستمبر کی فضائی ٹریفک ڈیٹا کے مطابق یورپ میں ایک لاکھ 69 ہزار 471 پروازیں کی گئیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیوں کے ایک بڑے حصے کے خاتمے کے بعد آئیرلینڈ کی ریان ائیر یومیہ 2 ہزار 345 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی پہلی فضائی کمپنی قرار پائی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق یومیہ 1221 پروازوں کے ساتھ ترکی کی فضائی کمپنی THY دوسرے اور یومیہ 1071 پروازوں کے ساتھ ایزی جیٹ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

پیگاسوس ائیر لائن یومیہ 476 پروازوں کے ساتھ 9 نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں