ترکی: افغانستان سے ترک فوجیوں کی دوسری پرواز انقرہ پہنچ گئی

افغانستان سے نکالے جانے والے ترک فوجیوں  کے ساتھ ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ ترکی پہنچ گیا

1698559
ترکی: افغانستان سے ترک فوجیوں کی دوسری پرواز انقرہ پہنچ گئی

افغانستان سے نکالے جانے والے ترک فوجیوں  کے ساتھ ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  ایک بج کر 10 منٹ پر انقرہ کے ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اتر گیا ہے۔

کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعین ترک فوجی پہلے ترکی ائیر فورس کے کارگو طیارے کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے اور یہاں سے ٹرکش ائیر لائنز کی TK6893   پرواز سے دارالحکومت انقرہ راونہ ہو گئے۔

ترک فوجیوں کا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 10 منٹ پر انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ پر اترا۔

کابل کے حامد کرزئی ائیر پورٹ پر متعین ترک فوجیوں کا پہلا طیارہ کل وطن پہنچا تھا۔



متعللقہ خبریں