ترکی اپنی قوتِ بازو سے 208 مقامات میں سے 196 مقامات پر لگنے والی آگ پر قانو پاچکا ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے بیان میں ملک بھر میں جاری جنگلات کی آگ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ  44 صوبوں کے  208 جنگلات  میں سے 196 جنگلات  میں لگنے  والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے

1686912
ترکی اپنی قوتِ بازو سے 208 مقامات میں سے 196 مقامات پر لگنے والی آگ پر قانو پاچکا ہے: صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ 44 صوبوں کے 208مقامات میں  لگنے والی آگ  میں سے  196 مقامات  پر اس آگ  پر قابو پا لیا گیا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول میں اپنے بیان میں ملک بھر میں جاری جنگلات کی آگ کے بارے میں معلومات دی۔

انہوں نے کہا کہ  44 صوبوں کے  208 جنگلات  میں سے 196 جنگلات  میں لگنے  والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم نے جنگل کی آگ سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام ذرائع کو متحرک کیا ہے۔ زمینی اور فضائی مداخلت  ہی کے نتیجے میں  بڑی سرعت سے اس آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 56 ہیلی کاپٹر اپنی آگ بجھانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے 5 صوبوں میں 12 آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ یہ صوبے انطالیہ ، موعلا، اسپارتا، آئدن  اور دینزلی  ہیں۔

صدر ایردوان آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات کے حوالے سے  سوال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ابھی تک ، انہوں نے 600 سے زیادہ تربیت یافتہ فائر فائٹرز بھیجے ہیںاور مزید بھیجنے کی پیش کش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو کبھی ریگستان  نہیں بننے دیں گے گے ، ہم اسے خشک نہیں ہونے دیں گے۔ "جلے ہوئے علاقوں میں نقصانات کی تشخیص کا مطالعہ جاری ہے۔ فصلوں کی پیداوار اور جانوروں کی پرورش میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ  مستقبل کی مہم کے ساتھ کل 252 ملین پودے لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں  ۔

سوشل میڈیا پر جنگل میں لگنے والی آگ کے بارے میں ہیش ٹیگ "ہیلپ ترکی" کے ساتھ بنائی گئی پوسٹس  کے بارے میں صدر ایردوان  نے کہا کہ "انہوں نے ہیلپ ترکی کے نام سے ایک مہم شروع کی۔ ہمارے پاس اس کے خلاف صرف ایک ہی بات ہے ، مضبوط ترکی۔ حقیقت میں ، وہ اسے زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکے اور انہوں نے ہیلپ ترکی کو مختصر وقت میں واپس لے لیا۔



متعللقہ خبریں