صدر ایردوان خطے کے اہم لیڈر ہیں: یونانی وزیر خارجہ

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ایردوان نے ترکی کی پہچان کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ترکی کے سیاسی نظریات خواہ جو بھی ہوں یہ حقیقت ہے کہ صدر ایردوان اس خطے کے اہم سیاسی لیڈر ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے

1673370
صدر ایردوان خطے کے اہم لیڈر ہیں: یونانی وزیر خارجہ

یونانی وزیر خارجہ نیکوس دن دیاسنے کہا ہے کہ صدر ایردوان خطے کے اہم لیڈر ہیں۔

دندیاس نے ایتھنز۔انقرہ تعلقات کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں اپنے تاثرات کے دوران کہا کہ صدر ایردوان نے ترکی کی پہچان کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،ترکی کے سیاسی نظریات خواہ جو بھی ہوں یہ حقیقت ہے کہ صدر ایردوان اس خطے کے اہم سیاسی لیڈر ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔

دن دیاس نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو صدر ایردوان اور یونانی وزیراعظم کریاکوس میچوتاکس حل کر سکتے ہیں،میں ہمیشہ سے دونوں رہنماوں کے درمیان بالمشافہ ملاقات کرنے کا حامی رہا ہوں۔

نیکوس دندیاس نے کہا کہ صدر ایردوان اپنے اصولوں اور شخصی اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئےحرکت کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں