ترکی: خاتون اوّل کی برسلز میں مصروفیات

خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں معارف وقف کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی

1658265
ترکی: خاتون اوّل کی برسلز میں مصروفیات

ترکی کی خاتونِ اوّل امینہ ایردوان نے کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں معارف وقف کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

امینہ ایردوان نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم، نیٹو سربراہی اجلاس کے وسیلے سے برسلز میں ہیں۔ یہاں ہم نے معارف وقف کی طرف سے منعقدہ مشاورتی اجلاس میں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور طالبات کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی کاروائیوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا۔ میں ہر ایک کی کامیابیوں کے لئے دعا گو ہوں"۔



متعللقہ خبریں