ترکی نیٹو کے اتحادیوں میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے والا نمایاں ملک ہے، ترک صدر

ہم نہ صرف اپنے قومی مفادات، بلکہ ٹرانس الانٹک جغرافیہ کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی ایک اہم ذمہ داری نبھاتے ہیں

1657773
ترکی نیٹو کے اتحادیوں میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے والا نمایاں ملک ہے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم جانتے ہیں کہ ہم نہ صرف اپنے قومی مفادات کے لئے ، بلکہ ٹرانس الانٹک جغرافیہ کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی ایک اہم ذمہ داری اپنے سر لیے ہوئے ہیں اور اسی  آگاہی کے ساتھ اپنے اقدامات اٹھاتے ہیں۔"

صدر ایردوان نے برسلز فورم کے نیٹو کے سربراہان مملکت اور حکومتی اجلاس کے سلسلے میں منعقدہ "استحکام میں خدمات" کے عنوان سے ایک  اجلاس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ ترکی  نے عراق سے لے کر افغانستان تک، قفقاز سے لے کر بلقان تک، بحیرہ اسود سے بحیرہ روم اور افریقہ تک استحکام کے قیام کے تمام اقدامات میں رہنمائی کی ہے اور اس ضمن میں اہم سطح کی خدمات فراہم کی ہیں۔

صدر ایردوان نے بتایا کہ ترکی اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بین الاقوامی قوانین، انصاف اور انصاف پسندی اور باہمی حقوق اور مفادات کا احترام کرتا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے پڑوسی اور اتحادی یونان کے ساتھ دوطرفہ امور کے حل کے طور پر بات چیت کو بحال کرنا ہمارے خطے کے استحکام اور خوشحالی کا بھی باعث بنے گا۔ "

ترک صدر نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دہشت گردی آج استحکام کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کہاکہ "ترکی نیٹو سمیت  تمام تر متعلقہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پہلی صف میں شامل ہے۔ ہم PKK۔پی وائے ڈی، داعش اور فیتو  جیسی متعدد تنظیموں کے خلاف اندرون و بیرون ملک بر سرِ پیکار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترکی کے داعش کے ساتھ گھمسان کی جنگ کے دوران  اپنے نوجوانوں کی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والا نیٹو کا واحد اتحادی ملک ہے۔ ہم نے اپنی سرحد پار جاری  عسکری کارروائیوں میں تقریبا  4000 دہشت گردوں کو بے اثر کردیا ہے۔ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں سے مطلوبہ  حمایت اور تعاون  نہیں ملا۔

شام، عراق اور ترکی میں دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ ، جن کے ہاتھ معصوموں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، کو  ایک جائز اداکار کی طرح اعلیٰ سطح پر تعاون اور حمایت حاصل ہے۔

یہ فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ ترکی کی سرحدیں بھی نیٹو کی سرحدیں ہیں۔ اس سلسلے میں ہم نہ صرف اپنے قومی مفادات، بلکہ ٹرانس الانٹک جغرافیہ کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی ایک اہم ذمہ داری نبھاتے ہیں اور اسی آگاہی کے ساتھ اپنے اقدامات اٹھاتے ہیں۔

ترکی نیٹو کی کارروائیوں اور مشنوں میں سب سے زیادہ تعاون کرنے والےپہلے5 اتحادیوں میں شامل ہے، اور مشترکہ بجٹ میں سب سے زیادہ شراکت کرنے والے پہلے 8 اتحادیوں میں شامل ہے۔

انہوں نے آخر میں بتایا کہ ترکی اپنی متحرک معیشت، مضبوط دفاعی صنعت، اصولی خارجہ پالیسی اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون میں عالمی امن، خوشحالی اور استحکام کے قیام میں اپنا  تعاون جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں