شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے درمیان 9 سرحدی چوکیوں کو کھول دیا گیا

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کی وزارت صحت نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے درمیان 9 بارڈر گیٹ کھولنے سے متعلق درخواست  سے متعلق ایک بیان دیا ہے

1651753
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے درمیان 9 سرحدی چوکیوں کو کھول دیا گیا

قبرص میں نئی ​​قسم کے کوروناوائرس  (کوویڈ ۔19) اقدامات کے فریم ورک کے تحت ،شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ اور یونانی قبرصی انتظامیہ  کے درمیان ایک سال سےزاہد عرصے سے بند  9 سرحدی دروازے ، جن میں سے کچھ مکمل طور پر بند اور کچھ محدود کراسنگ کی جاسکتی تھی کو  آج صبح دوبارہ  سے  کھول دیا گیا ہے۔

شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کی وزارت صحت نے ایک سال سے زیادہ عرصے سے شمالی قبرصی  ترک جمہوریہ اور یونانی قبرصی انتظامیہ کے درمیان 9 بارڈر گیٹ کھولنے سے متعلق درخواست  سے متعلق ایک بیان دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  نو سرحدی چوکیاں جن میں سے  کچھ مکمل طور پر بند کردی گئی تھیں کچھ کو محدود کراسنگ کی اجازت تھی  کو مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  دونوں  علاقوں میں آمدو رفت کے دوران  کہ گذشتہ 7 دنوں میں ، پی سی آر یا اینٹیجن ٹیسٹ کے منفی نتیجہ کو انگریزی اور ترکی زبان میں ایک دستاویز کے ساتھ جمع کروانا لازمی ہوگا۔  

جن نو  سرحدی چوکیوں میں آمدو روفت جاری رہے گی   ان کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

یونانی قبرصیانتظامیہ نے  کویڈ 19 کے خلاف احتیاطی تدابیر کا دعوی کرتے ہوئے 29 فروری کوشمالی قبرصی  ترک جمہوریہ  کے ساتھ 4 سرحدی دروازے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ، اور پھر اعلان کیا کہ اس نے اس فیصلے کو 9 مارچ تک بڑھا دیا۔ یونانی قبرصی انتظامیہ کے ذریعہ آج صبح دیئے گئے بیان میں ، اعلان کیا گیا کہ اس فیصلے کو کل تک بڑھا دیا گیا ہے اور وزرا کی کونسل میں اس پر دوبارہ بحث ہوگی۔



متعللقہ خبریں