ترکی: PKK سے مفرور 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

دہشت گرد تنظیم سے فرار ہونے والے مزید 3 دہشت گردوں نے ترکی داخل ہو کر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکی وزارت داخلہ

1642496
ترکی: PKK سے مفرور 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی

دہشتگرد تنظیم PKK سے مفرور 3 دہشت گردوں نے قائل ہو کر گرفتاری پیش کر دی ہے۔

ترکی وزارت داخلہ سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وزارت داخلہ کی زیرِ انتظام جینڈرمیری کمانڈ آفس اور پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں دہشت گرد تنظیم سے فرار ہونے والے مزید 3 دہشت گردوں نے ترکی داخل ہو  کر سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔

مذکورہ دہشت گرد 2005۔2015 میں  تنظیم میں شامل ہوئےاور شام اور عراق میں تخریبی کاروائیوں میں ملوّث رہے۔

واضح رہے کہ قائل کرنے کی کاروائیوں کے نتیجے میں رواں سال میں گرفتاریاں پیش کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں