ترکی: اس وقت تک 105 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے

آپریشن عراق سمیت تمام سرحدی ہمسائیوں کی زمینی سالمیت کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھ کر کئے جا رہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1638846
ترکی: اس وقت تک 105 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے

ترکی کی طرف سے 23 اپریل کو شروع کئے گئے پنجہ رعد اور پنجہ یلدرم آپریشنوں میں اس وقت تک 105 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار اور ترک مسلح افواج کے کمانڈروں نے رات بھر ضلع شرناک کے آپریشن ہیڈ کواٹر میں آپریشنوں کی نگرانی کی۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ آپریشن پلان کے مطابق جاری ہیں۔ 23 اپریل کو شروع کروائے گئے پنجہ رعد اور پنجہ یلدرم آپریشنوں میں اس وقت تک 105 دہشتگرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔جبکہ یکم جنوری سے لے کر اب تک غیر فعال بنائے گئے دہشت گردوں کی تعداد 1056 ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن عراق سمیت تمام سرحدی ہمسائیوں کی زمینی سالمیت، سرحدی سلامتی اور خود مختاری کے احترام کو ملحوظِ خاطر رکھ کر کئے جا رہے ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ آپریشنوں میں دہشت گردوں سے متعلق کثیر تعداد میں اسلحے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد  اپنے ملک کو بھی  اور عراقی بھائیوں کو بھی دہشت گردی کی بلا سے نجات دلوانا ہے۔


ٹیگز: #آپریشن

متعللقہ خبریں