مصر کے ساتھ تعلقات  فروغ پا رہے ہیں: وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار

آقار نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار  گیولر  اور ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سیلچوق  بائراک اولو  کے ہمراہ  اسپیشل فورس کمانڈ کا دورہ کیا

1636426
مصر کے ساتھ تعلقات  فروغ پا رہے ہیں: وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقارنے کہا ہے کہ  مصر کے ساتھ تعلقات  فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ،اس سے دوستوں کو اعتماد اور خوشی ملتی ہے  جبکہ  کچھ اس دوستی سے  خوف زدہ ہیں۔

آقار نے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل یشار  گیولر  اور ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سیلچوق  بائراک اولو  کے ہمراہ  اسپیشل فورس کمانڈ کا دورہ کیا ۔

آقار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

حلوصی آقارنے کہا ہے کہ  مصر کے ساتھ تعلقات  فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے دوستوں کو اعتماد اور خوشی ملتی ہے  جبکہ  کچھ اس دوستی سے  خوف زدہ ہیں ۔ ہماری دوستی ، بھائی چارہ ، مشترکہ اقدار ہیں اور مصری عوام کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ وجوہات کی بناء پر ہمارے تعلقات میں سرد مہری اگئی ہو لیکن مصر کے عوام کے ساتھ  تعلقات بڑی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

یہ تعلقات،   ترکی ، لیبیا اور مصر کے لئے انتہائی فائدہ مند  ثابت ہوں گے ۔



متعللقہ خبریں