ترک وزیر دفاع کے عراقی صدر اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات

تمام تر شعبہ جات میں باہمی تعاون پر غور

1566576
ترک وزیر دفاع کے عراقی صدر  اور دیگر اعلی حکام سے مذاکرات

عراقی صدر برحام صالح نے  سرکاری دورے پر موجود ترک وزیر دفاع خلوصی آقار اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گولیر کو ایوان صدر میں شرف ملاقات بخشا۔

عراقی صدارتی پریس دفتر کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق اس ملاقات میں تمام تر شعبہ جات میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا اور عراق کو کسی کے لیے بھی حملے کا مقام نہ بننے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق وزیر  دفاع آقار  نےبھی عراق کی حاکمیت و استحکام کا احترام کرنے کا اظہار کرتے ہوئے  مشترکہ تعاون اور رابطے کی اہمیت کو زیر لب لایا۔

وزیر آقار اور جنرل گولیر نے بعد میں عراقی  وزارت داخلہ کا دورہ کیا جہاں پر ان کا  سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا گیا۔  یہاں پر ان کی ملاقات وزیر داخلہ عثمان علی  غنیمی سے سر انجام پائی۔

وزیر آقار اور ان کا ہمراہی وفد بعد  ازاں عربیل تشریف لے گیا۔

اس سے قبل عراقی وزیر  اعظم مصطفی الا کاظمی نے بھی بغداد میں ترک وزیر اور جنرل یاشار گولیر کو وزارت عظمی میں شرف ملاقات بخشتے ہوئے مذاکرات کیے تھے۔

عراقی وزارت  عظمی کے پریس دفتر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ معاملات اور فوجی   تعاون پر غور کیا گیا ہے۔
 



متعللقہ خبریں