رواں ہفتے کے آخر تک ویکسین مہم شروع کر دی جائے گی: صدر ایردوان

ویکسین کے تجرباتی مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی طے شدہ ترتیب کے مطابق جمعرات یا پھر جمعہ کے دن سے ویکسین مہم کا آغاز کر دیا جائے گا: صدر رجب طیب ایردوان

1561807
رواں ہفتے کے آخر تک ویکسین مہم شروع کر دی جائے گی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک ویکسین مہم شروع کر دی جائے گی۔

صدر ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ اجلاس میں ہم نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔اموات اور مریضوں کی یومیہ تعداد میں کمی کا رجحان جاری ہے۔

انہوں نے شخصی صفائی کی اہمیت پر ایک دفعہ پھر زور دیا  اور کہا ہے کہ چینی ساختہ ویکسین کی 3 لاکھ خوراکیں ترکی پہنچ چکی ہیں ۔ ویکسین کے تجرباتی مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی طے شدہ ترتیب کے مطابق جمعرات یا پھر جمعہ کے دن سے ویکسین مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ جیسے جیسے یومیہ کیسوں کی تعداد میں کمی ہوتی جائے گی پابندیوں میں بھی ہم، اسی لحاظ سے بتدریج کمی کرتے چلے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں