ترکی میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے اراکین کی تعداد صرف 320 تک رہ گئی ہے: وزیر داخلہ

انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس دوران نئی قسم کی کورونا وائرس زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں  سے بُری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ ترکی  نے  بڑے بے خوف  طریقے سے  ان چیلنجوں کا سامنا کیا ہے

1554077
ترکی میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے اراکین کی تعداد صرف 320 تک رہ گئی ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا ہے کہ  ، ترکی کی علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، کے  دہشت گردوں کی تعداد 320 سے بھی کم  رہ گئی ہے۔

انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس دوران نئی قسم کی کورونا وائرس زلزلے اور سیلاب کی تباہ کاریوں  سے بُری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ ترکی  نے  بڑے بے خوف  طریقے سے  ان چیلنجوں کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی آج بھی دہشت گردی کے خلاف مقابلے میں  اتنا ہی کامیاب ہے جتنا اس سے پہلے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی دور میں پی کے کے میں سالانہ 5 ہزار 558 افراد شرکت کیا کرتے تھے جبکہ موجودہ دور میں اس کی کل تعداد  320 تک رہ گئی ہے۔

انہوں نے  ترکی کی سائبر سیکیورٹی کی نشاندہی کرتی ہوئے کہا کہ   ترکی دنیا میں سب بہترین ممالک میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی (2016 فتح اللہ گولن دہشت گرد تنظیم ) کی ناکام بغوات سے قبل 45 ہزار ڈیجیٹل مواد  جائزہ لیا جاتا تھا جبکہ اب یہ تعداد سالانہ 45 ہزار تک اور اس سال یہ تعداد تین لاکھ  پچاس ہزار تک ہے۔



متعللقہ خبریں