میں کورونا ویکسین لگواوں گا: ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہےکہ میں  نے بذات خود ویکسین لگوانے کا اس سے قبل کہا تھا اور عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ  وہ بھی اس معاملے میں حساسیت کا مظاہرہ کریں

1551994
میں کورونا ویکسین لگواوں گا: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ  کورونا کے خلاف تیار کردہ ویکسین   وہ خود بھی لگوائیں گے۔

 صدر ایردوان نے استنبول میں حالات حاضرہ سے متعلق اپنے ایک بیان میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا  کہ  ابتدائی مرحلے میں  چین اور جرمنی سے آنے والی ویکسین کی مہم شروع کی جائے گی،میں  نے بذات خود ویکسین لگوانے کا اس سے قبل کہا تھا اور عوام سے  مطالبہ کرتا ہوں کہ  وہ بھی اس معاملے میں حساسیت کا مظاہرہ کریں ۔

 ترکی اور روس  کے درمیان تعلقات پر بات کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ  دو طرفہ تعلقات تجارتی لحاظ سے اہداف تک رسائی میں مصروف ہیں  اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ ایسے ہی جاری رہیں گے،

 اسرائیل کا جہاں تک سوال ہے تو اس کے  ساتھ  تعلقات خفیہ معلومات کے شعبے میں جاری ہیں، اسرائیلی اعلی حکام کے ساتھ بعض مسائل پر  مشکلات کا سامنا ہے ، فلسطین کے خلاف اسرائیلی پالیسیوں سے ہمیں اختلاف ہے جنہیں قبول کرنا نا ممکن بھی ہے۔



متعللقہ خبریں