بحیرہ روم میں کشیدگی کو ہوا دینے کےلیے یونان ہر حربہ استعمال کر رہا ہے: خلوصی آقار

ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں کشیدگی  بڑھانے کے لیے یونان ہر حربہ استعمال کر رہا ہے اور وہ مذاکرات کے بجائے بعض غیر ضروری  کاموں کے پیچھے ہے

1542996
بحیرہ روم میں کشیدگی کو ہوا دینے کےلیے یونان ہر حربہ استعمال کر رہا ہے: خلوصی آقار

ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ  بحیرہ روم میں کشیدگی  بڑھانے کے لیے یونان ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔

وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کہ ہمسایہ ملک یونان  ترکی کی نیک نیتی اور پر امن حل کی کوششوں پر پیش قدمی سے کترا رہا ہے، وہ  ترکی سے مذاکرات کے بجائے بعض غیر ضروری  کاموں کے پیچھے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ہم   بحیرہ ایجئین اور روم کے تمام مسائل کو بلامشروط حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں