"میں ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہوں تاکہ سب ترک باشندے میری پیروی کرسکیں": صدر ایردوان

انہوں نے استنبول میں صحافیوں کے سوالات کہ آیا وہ بھی  ویکسین  لگوائیں گے سے  متعلق  جواب دیتے ہوئے کہا کہ  چین  کے علاوہ  روس سے  بھی  بات چیت ہو رہی ہے

1539709
"میں ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہوں تاکہ سب ترک باشندے  میری پیروی کرسکیں": صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان ، نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کی روک تھام کے لیے ویکسین لگانے کے بارے میں کہا ہے کہ اس بارے میں کسی کو بھی  متفکر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے استنبول میں صحافیوں کے سوالات کہ آیا وہ بھی  ویکسین  لگوائیں گے سے  متعلق  جواب دیتے ہوئے کہا کہ  چین  کے علاوہ  روس سے  بھی  بات چیت ہو رہی ہے۔ میں ذاتی طور پر اس ویکسین لگوانے  میں کو حرج محسوس نہیں کرتا۔ جہاں تک صحت کا سوال ہے  ہمیں اپنی صحت کی حفاظت کے لئے جوکچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے کرنا ہے۔  خاص طور پر پانے باشندوں  کو ترغیب دینے کے لیے ویکسین  لگوانا ضروری ہے۔ ہمیں اس سلسلے  میں  ایک قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ہماری تمنا ہے کہ  ہم  اپنے  باشندوں کو  اس پریشانی  سے بچالیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں