ترکی: چاوش اولو۔ بائرام اوف ملاقات، ہم ہمیشہ جان آذربائیجان کے ساتھ ہیں: چاوش اولو

آرمینیا جنگی جرم کا ارتکاب کر کے شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بربریت  کے مقابل خاموشی اس قتل عام میں شریک ہونے کا  مفہوم رکھتی ہے: چاوش اولو

1511070
ترکی: چاوش اولو۔ بائرام اوف ملاقات، ہم ہمیشہ جان آذربائیجان کے ساتھ ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آذربائیجان کے صدر جیہون بائرام اوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مذاکرات میں "آرمینیا کی طرف سے گنجہ پر حملے "کے موضوع پر بات چیت کی گئی۔

حملے کے بعد چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "آرمینیا جنگی جرم کا ارتکاب کر کے شہریوں کو قتل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس بربریت  کے مقابل خاموشی اس قتل عام میں شریک ہونے کا  مفہوم رکھتی ہے"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ"ان  انسانیت سے محروموں کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔ ہم ہمیشہ جان آذربائیجان کے ساتھ ہیں"۔



متعللقہ خبریں