کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں بوسنیا ترکی ماڈل کو اپنائے گا

بوسنیائی ڈاکٹروں کے  گروہ نے عالمی معالجین  انجمن کی دعوت پر جمہوریہ ترکی وزارت صحت  کی میزبانی میں کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد سے متعلق 2 دنوں تک  ترکی میں جائزے لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا

1496053
کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں بوسنیا ترکی ماڈل کو اپنائے گا

دنیا بھر میں مؤثر ہونے والی عام وبا کے خلاف جدوجہد میں ترکی کی کامیابیاں بلقانی ملک بوسنیا ہرزیگوینیا کے لیے مثال بنیں گی۔

بوسنیائی ڈاکٹروں کے  گروہ نے عالمی معالجین  انجمن کی دعوت پر جمہوریہ ترکی وزارت صحت  کی میزبانی میں کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد سے متعلق 2 دنوں تک  ترکی میں جائزے لیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

معلومات کے تبادلے اور علاج معالجے کے معاملے میں اہم اقدامات اٹھانے والے ترکی کی تدابیر کا جائزہ لینے والے بوسنیائی ڈاکٹر حضرات   حاصل کردہ تجربات کو اپنے ملک میں بھی لاگو کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس دورے میں شامل سرائیوو کانتونو کی وزارت ِ صحت کے ہنگامی حالات ادارے کی صدر عائدہ پیلاو کا کہنا ہے کہ ترکی کی معلومات نے ہمیں کافی متاثر کیا  ہے۔  ہم اولین طور پر ان معلومات کے بروقت تبادلے پر کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بوسنیا  کے اسپتالوں کی گنجائش مطلوبہ سطح پر نہیں ہے۔ رسک گروپ کے لیے موبائل ٹیموں کا قیام عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں