یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں تقریب

تقریب میں انقرہ میں مقیم پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی نےبھی حصہ لیا۔تقریب کاآغازتلاوتِ کلام پاک سےہوا اورپھرقومی ترانہ پیش کیا گیا۔ سفارتخانہ  پاکستان میں منسٹر محمد ارشد جان پٹھان نےصدر پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کےپیغامات پڑھ کر سنائے

1467486
یومِ استحصالِ کشمیر پر سفارتخانہ پاکستان انقرہ میں تقریب

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر یوم استحصال کے موقع پر ایک تقریب کا  انعقاد کیا گیا ۔سفارتخانہ پاکستان کی سکینڈ سیکرٹری اِفراح طارق نے پروگرام کے میزبانی کے فرائض ادا کیے۔

تقریب میںانقرہمیں مقیم پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی نےبھی حصہ لیا۔تقریب کا  آغاز تلاوتِ کلام پاک  سے ہوا اور پھر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ سفارتخانہ  پاکستان میں منسٹر محمد ارشد جان پٹھان نے صدر پاکستان عارف علوی  اور وزیراعظم پاکستان  عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

بعد میں سفیر پاکستان  محمد سائرس سجاد قاضی نے سفارتخانہ  پاکستان کے احاطے میں  موجود پاکستانی اور  کشمیری کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو 2019 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لیے آرٹیکل 370  واپس لینے کے بعد علاقے کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

سفیر پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر آواز بلند کرے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرے۔ انہوں نے اس موقع پر حکومتِ ترکی اور ترک باشندوں کی جانب سے  مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرنے  پر حکومتِ ترکی اور ترک عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب چائے  کی تواضع سے اپنے اختتام کو پہنچی ۔



متعللقہ خبریں