ترکی کے تعاون سے لیبیائی قومی مطابقت حکومت حفتر کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، مشیر اطلاعات

شام و عراق میں کورونا کی وبا سے استفادہ کرنے کی کوشش میں ہونے والے دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی

1411340
ترکی کے تعاون سے لیبیائی قومی مطابقت حکومت حفتر کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہے، مشیر اطلاعات

مشیر ِ اطلاعات فخرالدین  آلتون   کا کہنا ہے کہ  ترکی کی لیبیا میں قومی مطابقت حکومت کو فراہم کردہ معاونت  کی وساطت سے ملکی استحکام کو بگاڑنے والے حفتر  کے عسکریت پسندوں کی طاقت  میں کمی آئی ہے۔

آلتون نے ٹویٹر  پر لکھا ہے کہ حفتر  کی مدد کرنے والی تمام تر طاقتوں کو ایک بار پھر  اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔  لیبیا مین استحکام کے قیام کے لیے قومی مطابقت حکومت سے تعاون لازمی ہے۔

ترکی علاقے میں استحکام کو بگاڑنے والے عناصر کے وجود کے باوجود  اپنے وعدوں اور ضمانتوں پر کار بند رہے گا۔  شام اور عراق  میں دہشت گردوں کو ضروری سبق سکھانے کے دوران ہم بیک  وقت  لیبیائی بھائیوں  کی مدد کر سکنے کی حد تک ایک طاقتور ملک ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ شام و عراق میں کورونا کی وبا سے استفادہ کرنے کی کوشش میں ہونے والے دہشت گردوں کو ان کے عزائم میں کامیاب بننے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مشیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے معاملے میں ہمارا عزم عیاں ہے۔ اس مقصد کے تحت  ہم نے عسکری، اقتصادی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لایا ہے۔  ہماری ان کوششوں کے رائیگاں جانے  کی سوچ رکھنے والے دہشت گرد سخت مغالطے میں ہیں۔

صدر ایردوان کی قیادت میں ہمارا ملک  اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور معاہدوں کی شرائط کوپورا کرنے کے لیے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں