ترکی کا حفظان صحت کا نظام اپنے پاوں پر قاٗئم دائم رہے گا، مشیر اطلاعات

ترکی نے اس عالمی وبا کے  پیش نظر عالمی  معاونت کا مظاہرہ کرنے والے سر فہرست ممالک کی صف میں جگہ پائی ہے

1391173
ترکی کا حفظان صحت کا نظام اپنے پاوں پر قاٗئم دائم رہے گا، مشیر اطلاعات

مشیر اطلاعات  فخرالدین آلتون  کا کہنا ہے کہ ترکی میں دیگر ممالک کی طرح حفظانِ صحت کے نظام  کے درہم برہم  نہیں ہو گا۔

آلتون نے ٹویٹر پر انگریزی زبان میں اپنے پیغام میں اطلاع دی  ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے  ملک گیر نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے  کہ   ترکی میں پہلے مریض کی نشاندہی کے بعد سے ابتک اعلی سطحی ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے سیر و سیاحت پر پابندیاں عائد کی گئیں اور بیسیوں ہزار کی تعداد میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اسپتالوں  کی گنجائش کو بڑھایا گیا  ہے، طبی عملے کی معاونت کی گئی ہے اور گھر میں قیام کرنے کی اپیلوں کے ساتھ ساتھ مزید کئی ایک تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے اس عالمی وبا کے  پیش نظر عالمی  معاونت کا مظاہرہ کرنے والے سر فہرست ممالک کی صف میں جگہ پائی ہے اور  اٹلی و اسپین کو طبی امدادی سامان روانہ کیا ہے۔

صدر ایردوان نے  متحدہ امریکہ، روس، انڈونیشیا اور الجزائر سمیت   متعدد عالمی سربراہان  کے ساتھ باہمی روابط کے معاملے میں بات چیت کی ہے،  ہم اس بلا کے خلاف ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ملک میں صحت کے نظام میں خلل آنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہم طبی عملے کی انتھک محنت اور لگن سے کام کرنے  کے مشکور و ممنون ہیں۔  ہم مشکل کی اس گھڑی کو مل جل کر زیر کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں