اٹلی اور اسپین کی طرف سے ترکی کا شکریہ

اس تعاون و اتحاد پر ہم اپنے ترک دوستوں کے شکر گزار ہیں۔ ہم باہم متحد ہونے پر مضبوط ہیں۔ ہم مل کر نیٹو ہیں: اٹلی نیٹو نمائندہ دفتر

1389267
اٹلی اور اسپین کی طرف سے ترکی کا شکریہ

اٹلی اور اسپین کے نیٹو کے لئے مستقل نمائندہ دفاتر نے ترک مسلح افواج کی طرف سے بھیجے گئے طبّی سامان پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اٹلی کے نیٹو نمائندہ دفتر نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" یورپ۔اٹلانٹک آفات رسپانس کوآرڈینیشن مرکز کو فعال کئے جانے کے بعد ہمارا اتحادی ملک ترکی اٹلی کو اہم طبّی سامان بھیج رہا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس تعاون و اتحاد پر ہم اپنے ترک دوستوں کے شکر گزار ہیں۔ ہم باہم متحد ہونے پر مضبوط ہیں۔ ہم مل کر نیٹو ہیں"۔

اسپین کے نیٹو نمائندہ دفتر نے بھی " کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں ہم باہم متحد ہیں" کے الفاظ کے ساتھ ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترکی کے نیٹو نمائندہ دفتر نے بھی کارگو پیکٹوں پر رقم مولانا جلال الدین رومی کے ان الفاظ کے ساتھ اطالوی اور ہسپانوی عوام کو سلام بھیجا ہے کہ " ہر ناامیدی کے پیچھے بے شمار امیدیں ہیں اور ہر تاریکی کے پیچھے بے شمار سورج ہیں"۔  



متعللقہ خبریں