امریکی وفد ترکی آ رہا ہے

امریکی وفد آج رات انقرہ پہنچے گا اور شام کے موضوع پر ترک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا

1369866
امریکی وفد ترکی آ رہا ہے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ کیلی کرافٹ اور شام کے لئے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری  ترکی آ رہے ہیں۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کیلی کرافٹ اور جمیز جیفری آج رات  انقرہ پہنچیں گے اور شام کے موضوع پر ترک حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

توقع ہے کہ امریکی وفد ترکی میں قیام کے دوران اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کرے گا۔

مذاکرات میں شام میں انتظامیہ کے حملوں  کی وجہ سے پیدا ہونے والے انسانی بحران  پر غور کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں