اسد قوتوں کے حملوں میں شہید ہونےو الے ترک شہریوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، صدر ایردوان

تازہ اعداد و شمار کے مطابق   تقریبا ً دس لاکھ شامی   مہاجرین ہماری  سرحدوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں

1352648
اسد قوتوں کے حملوں میں شہید ہونےو الے ترک شہریوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا  ہے  کہ شامی انتظامیہ کی قوتوں کے ادلیب پر فضائی حملے میں  شہید ہونےوالے ترک شہریوں  کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

جناب ایردوا ن نے  یوکیرین کے سرکاری  دورے کے دوران یوکیرین میں  صدر ولا دیمر زیلنسکی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

صدرِ ترکی نے  یہاں پر اپنے  خطاب میں بتایا کہ "ادلیب  کے حوالے سے واقعات نے ہر گزرتے دن  ناقابل ِ برداشت ماہیت اختیار کرنی شروع کر دی ہے۔ شامی انتظامیہ اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ روس کی  جانب سے بھی آنکھیں  رکھنے والے حملوں  کے باعث 30 تا 40 لاکھ انسانوں کو اپنا گھر بار ترک کرتے ہوئے ترکی کی سرحدوں کی جانب نقل مکانی کرنی پڑی۔  تازہ اعداد و شمار کے مطابق   تقریبا ً دس لاکھ شامی   مہاجرین ہماری  سرحدوں کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں"۔

انہوں نے بتایا کہ ادلیب پر کل صبح ہونے  والے  فضائی حملے میں  شہدا کی تعداد 8ہو گئی ہے کہ جن میں  سے تین  عام شہری ہیں،   ہم ان  شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانیں دیں گے اور دشمن کو لازمی سبق سکھائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں