ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے بیجنگ میں ترکی کا سفارت خانہ بند رہے گا

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  کے لئے اختیار کردہ تدابیر کے دائرہ کار میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترکی کا سفارت خانہ 3 سے 7 فروری  تک بند رہے گا

1351602
ترکی: کورونا وائرس کی وجہ سے بیجنگ میں ترکی کا سفارت خانہ بند رہے گا

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد  کے سلسلے میں اختیار کردہ تدابیر کے دائرہ کار میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترکی کا سفارت خانہ 3 سے 7 فروری  تک بند رہے گا۔

ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیجنگ بلدیہ کی اختیار کردہ تدابیر  کے دائرہ کار میں ترکی کا سفارت خانہ 3 سے 7 فروری کے دوران بند رہے گا۔

ان تاریخوں کے دوران ترک قونصل خانے کا کال مرکز  24 گھنٹے خدمات فراہم کرتا رہے گا۔ ترک شہری  03122922929 ٹیلی فون نمبر سے اور سفارت خانے کے انٹر نیٹ ایڈریس سے   اور آن ڈیوٹی ٹیلی فون کی مدد سے کال مرکز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں