ترک مسلح افواج کا طیارہ موغادیشو پہنچ گیا

دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کے لئے ترکی کا، صحت کے عملے اور سامان پر مشتمل طیارہ موغادیشو پہنچ گیا

1331242
ترک مسلح افواج کا طیارہ موغادیشو پہنچ گیا

ترک مسلح افواج کا طیارہ صحت کے عملے کے ساتھ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو پہنچ گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق " بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی مدد کے لئے صحت کے عملے اور سامان پر مشتمل طیارہ موغادیشو پہنچ گیا ہے"۔

اطلاع کے مطابق کل صبح کے وقت موغادیشو میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ترکی کی قومی میڈیکل ریسکیو ٹیم  اور جراحوں  پر مشتمل 20 افراد کی ٹیم تشکیل دی گئی۔ صحت کے عملے پر مشتمل اس ٹیم کو لے جانے والا ترک مسلح افواج کا A400M فوجی ٹرانسپورٹ  طیارہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے انقرہ ایسن بوعا ائیر پورٹ سے موغادیشو کے لئے روانہ ہوا"۔

ترکی کی قومی میڈیکل ریسکیو ٹیم  اور جراحوں  پر مشتمل عملہ، حملے میں زخمی ہونے والوں کے، علاج میں معاونت کرے گا اور شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے ترکی لایا جائے گا۔



متعللقہ خبریں