مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے کام کا آغاز: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے    نے ان خیالات  کا اظہار شمالی قبرص ترک جمہوریہ  کے قیام کی   36 ویں سالگرہ کے موقع پر   خطاب کرتے ہوئے کیا

1307209
مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کے کام کا آغاز: نائب صدر فواد اوکتائے

نائب صدر فواد اوکتائے  نے کہا ہے کہ سمندر  میں   ڈرلنگ کرنے والے  بحری جہاز نے  مشرقی  بحیرہ روم میں کرپاز کے جنوب میں اپنی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

نائب صدر فواد اوکتائے    نے ان خیالات  کا اظہار شمالی قبرص ترک جمہوریہ  کے قیام کی   36 ویں سالگرہ کے موقع پر   خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

نائب صدر فواد اوکتائے    نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائیڈرو کاربن وسائل کے جائز مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مشرقی بحیرہ روم میں ہم ڈرلنگ  کی سرگرمیوں کے بہانے کے تحت پیر کو یوروپی یونین  کے وزرائے خارجہ کی طرف سے منظور کردہ مسودہ کے لیے ترکی کے لیے  کوئی اہمیت نہ رکھنے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم وائی پی جی / پی کے کے اور داعش کے خلاف جاری چشمہ امن  آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے  کہا کہ ہمارے فوجیوں نے علاقے میں     دہشت گردی کا قلع  قمع کرتے ہوئے اسے پُر امن راہداری بنانا ہے تاکہ علاقے میں پناہ گزینوں کو  سکون سے زندگی بسر کرنے کا موقع میسر آسکے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ  جب تک دہشت گردی کی جڑ کا خاتمہ نہیں ہوتا  علاقے میں  امن راہداری قائم کرنا ممکن نہیں ہےاس لیے ہم  علاقے میں  دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک  اپنی کاروائی جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں