غیر ملکی داعش اراکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا: سوئے لُو

ترکی کی جیلوں میں بند دہشت گرد تنظیم داعش کے غیر ملکی اراکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا: وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو

1299744
غیر ملکی داعش اراکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا: سوئے لُو

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ ترکی کی جیلوں میں بند دہشت گرد تنظیم داعش کے غیر ملکی اراکین کو ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا۔

دارالحکومت انقرہ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد  تنظیم داعش کی اراکین اور ہالینڈ کی شہری 2 خواتین کی گرفتاری کے بعد جیلوں میں بند داعش اراکین کی تعداد ایک ہزار 200 تک پہنچ گئی ہے۔

سوئے لُو نے کہا ہے کہ خاص طور پر شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK اور داعش کے خلاف جاری آپریشن چشمہ امن کے بعد گرفتار کئے جانے والے داعش اراکین کی تعداد 287 ہے جن کا ایک حصہ عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند سب غیر ملکی دہشت گرد جنگجو ہیں جنہیں ہم ان کے ممالک واپس بھیجیں گے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے کہا ہے کہ بعض ممالک مذکورہ جنگجووں کو اپنی شہریت سے خارج کرنے کی بات کر رہے ہیں لیکن ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا خواہ وہ انہیں شہری  رکھیں یا شہریت سے خارج کریں ہم انہیں ان کے ممالک واپس بھیج دیں گے۔



متعللقہ خبریں