ترکی اور سربیا کے باہمی تعلقات بہترین سطح پر ہیں، صدرِ ترکی

خطہ بلقان میں امن و استحکام کا تحفظ  حد درجے اہمیت کا حامل ہے

1283192
ترکی اور سربیا کے باہمی تعلقات بہترین سطح پر ہیں، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی۔سربیا تعلقات اپنی تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔

صدر ِ ترکی دو روزہ   دورے پر سربیا تشریف لے گئے ہیں۔

جناب ایردوان نے اس دورے سے قبل  سرب اخبار "پولیتیکا کو انٹرویو دیتے ہوئے   کہا کہ اسوقت ترک۔ سرب تعلقات اپنی تاریخ کے سنہری دور سے گزر رہے ہیں، گو کہ ہم ہمسایہ ملک نہیں ہیں لیکن ہم سربیا کو اپنے ہمسائے کی ہی نظر سے دیکھتے ہیں۔ "

انہوں نے بتایا کہ خطہ بلقان میں امن و استحکام کا تحفظ  حد درجے اہمیت کا حامل ہے اور سربیا  میں خوشحالی اور امن و امان کے ماحول کو فروغ دینے کی صورت میں اس کے اثرات پورے خطے پر  پڑیں گے۔

ترکی اور سربیا کے مابین اقتصادی تعلقات  پر بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے  جناب ایردوان نے بتایا کہ  ہمارا مشترکہ تجارتی حجم  سال 2018 میں ریکارڈ  توڑتے   ہوئے 1٫2 ارب   ڈالر تک پہنچا ہے، جبکہ ہمارا ہدف 5 ارب ڈالر ہے۔

انہوں نے مسئلہ کوسوو کے حوالے سے کہا کہ "تمام تر طرفین کو مطمئن کرنے والے کسی معاہدے  کا قیام لازمی ہے، ہم بھی طرفین کے  مابین آزادانہ  طور پر اور مصالحتی بنیادوں پر کسی پائداراور جامع حل  کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ "

 



متعللقہ خبریں