ترکی، غیر ملکیوں کی ترکی میں مکانات کی خرید کے رحجان میں اضافہ

ترک محکمہ شماریات نے ماہ جون   میں  رہائش گاہوں  کی فروخت کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے

1237379
ترکی، غیر ملکیوں کی ترکی میں مکانات کی خرید کے رحجان میں اضافہ

غیر ملکیوں  کو مکانات کی فروخت ماہ جون میں گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 30٫5 فیصد بڑھتے ہوئے 2 ہزار 689 تک رہی ہے۔

ترک محکمہ شماریات نے ماہ جون   میں  رہائش گاہوں  کی فروخت کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا ہے۔

اس کے مطابق غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت میں اول نمبر پر 1900 مکانات کے ساتھ  استنبول   رہا ہے تو اس کے بعد 668 مکانات  کے ساتھ انطالیہ ، 134 کے ساتھ انقرہ  تیسرے نمبر  پر ہے۔

ماہ ِ جون میں عراقی شہریوں نے 429، ایرانی شہریوں نے 415، روسیوں نے 190 ، جرمن نے 126،  برطانوی  اور کویتی شہریوں نے 113، 113 مکانات خریدے ۔

 



متعللقہ خبریں