ترکی بحیرہ روم میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

یہ غیر معمولی چیزیں ہیں  جو کہ ہمیں متاثر نہیں کریں گی

1236537
ترکی بحیرہ روم میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے گا، وزیر خارجہ

 

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ترکی کے مشرقی بحیرہ روم میں تین ڈرلنگ شپ موجود ہیں جبکہ چوتھے کو عنقریب  روانہ کیا جائیگا۔

جناب چاوش اولو نے شمالی مقدونیہ کے دورے کے دوسرے روز اپنے ہم منصب دیمترووف سے ملاقات کی۔

دارالحکومت اسکوپ میں اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دینے والے  ترک وزیر نے یورپی یونین  کے ترکی پر پابندیوں کے فیصلے پر اپنے جائزے پیش کیے۔

"اس عمل کو پابندی سے منسوب کرنے کا مطلب اس کام کو کافی سنجیدہ لینا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اس معاملے کو اس حد تک سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔"

ان کا کہنا تھا کہ"ترکی  کو شراکت  مالی امداد کو انہوں نے پہلے سے ہی کاٹ رکھا ہے، یہ غیر معمولی چیزیں ہیں  جو کہ ہمیں متاثر نہیں کریں گی۔ بینک سے سفارش کرنا یورپی یونین کے اندر ایک دوسرا تضاد ہے۔ یورپی یونین کو ہماری ضرورت ہے۔یہ خود بھی جانتے ہیں کہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد نا ممکن  ہے، یہ قبرصی یونانی انتظامیہ کو خوش کرنے  کے لیے بعض فیصلے کرنے پر مجبور ہیں۔ مسئلہ قبرص   کو قبرصی ترک عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔"

ترکی کے خلاف  اس طرح کے فیصلے کیے جانے کی صورت میں مشرقی بحیرہ روم میں  قدرتی وسائل کی تلاش  سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ  قبرصی یونانی انتظامیہ کو چاہیے کہ یہ قبرصی یونانی انتظامیہ کی پیٹھ پیچھے سے وار کرنے سے باز آجائے۔

انہوں نے ایس۔400 کے معاملے  پر امریکہ کے ردِ عمل پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ"ایس۔400 میزائل دفاعی نظام  نیٹو نظام اور نیٹو کے  لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتا۔ یہ نظام صدفیصد  ترکی کے کنٹرول میں ہو گا۔ لہذا بے فضول کشیدگی  کا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، ویسے بھی یہ معاہدہ   حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور اسوقت ترکی کو حوالگی پر کام ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں