شام کےشمال میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کیخلاف کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے: صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   استنبول میں  یوریشیا  شو اینڈ آرٹ   سینٹر  میں منعقد ہونے والی افطار  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1202947
شام کےشمال میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کیخلاف  کسی بھی وقت آپریشن کیا جاسکتا ہے:  صدر ایردوان

  صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ  جلد ہی شام کے   شمال میں    جہاں  دہشت گرد   تنظیم  پی کے کے   نے اپنے  پاوں جما رکھے ہیں  کسی وقت بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار   استنبول میں  یوریشیا  شو اینڈ آرٹ   سینٹر  میں منعقد ہونے والی افطار  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مسلسل کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں  بڑءے پیمانے پر دہشت  گردی کے واقعات کو روکنےمیں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   گزشتہ اڑھائی سالوں کے دوران   دہشت گرد تنظیم پی کے کے   420 دہشت گردوں  جن میں  سے  سولہ   دہشت گرد  تنظیم کے سرغنہ ہیں  کو ہلاک کرتے ہوئے  بڑے   پیمانے پر کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مشرقی اور جنوب مزرقی اناطولیہ   میں طویل عرصے کے بعد بڑے  امن و سکون  قائم کرنے میں مدد ملی ہے اور علاقے میں    ایک  بار پھر بہار کی فضا محسوس کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   دہشت گرد تنظیموں  کو لاجسٹک   اور دیگر امداد فراہم کرنے والے  عناصر کے  مالی وسائل  کا بھی قلع  قمع کرتے ہوئے    مکمل طور پر خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   شام میں دہشت گرد تنظیم  داعش  اور  پی کے کے/ وائی پی جی  کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرتے ہوئے  چار ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے کو   دہشت گردوں سے مکمل طور پر صاف کردیا گیا ہے اور اب اس علاقے میں مکمل طور پر امن و سکون قائم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  شام میں  جنگ کی وجہ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے ترکی پناہ لینے والے  تین ملین  چھ لاکھ  پناہ گزینوں میں سے  تین لاکھ  بیس ہزار پنای گزیمنوں کے  اپنے ملک واپس جانے کے امکانات  پیدا ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  جلد ہی شام کے   شمال میں    جہاں  دہشت گرد   تنظیم  پی کے کے   نے اپنے  پاوں جما رکھے ہیں  کسی وقت بھی ان کے خلاف کاروائی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ   شام کے شمال میں  ترکی  کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر  دہشت گردی  کی راہداری قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   علاقے میں آباد  تمام   انسان    ہمارے بھائی ہیں اور ہم ان کو ہر طرح کا تحفظ فراہم  کرنے  کی بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں