اپنے یک طرفہ فیصلے دنیا پر تھوپنے کا ٹرمپ کو اختیار نہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں سے متعلق فیصلے  پر شدید  نکتہ چینی کرتےہوئے کہا کہ امریکی صدراس خام خیالی میں نہ رہیں کہ اُن کے یک طرفہ فیصلے کو  دنیا آنکھیں بند کر کے مان لے گی

1171298
اپنے یک طرفہ فیصلے دنیا پر تھوپنے کا ٹرمپ کو اختیار نہیں: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں سے  متعلق فیصلے  پر شدید  نکتہ چینی کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ   یہ علاقہ اسرائیل کا نہیں  شام کا ہے جس کو دینےکا اختیار صدر ٹرمپ کو  نہیں ہے ۔

 صدر ایردوان نے  کہا کہ سن 1967 میں اقوام متحدہ  نے ایک فیصلہ کیا تھا  جس کی رو سے گولان کا علاقہ شام       سے منسلک ہے  مگر اس کے باوجود  ٹرمپ   کو کیاحق حاصل ہےکہ وہ اپنی من مانی کرتےہوئے اسے اسرائیل کے حوالے کر رہے ہیں جسے  اسلامی  تعاون تنظیم،  یورپی یونین ،چین  اور روس نے  مسترد کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  امریکی صدر اس خام خیالی میں نہی رہیں  کہ  اُن کے یک طرفہ فیصلے کو  دنیا آنکھیں بند کر کے مان لے گی ۔

 



متعللقہ خبریں