صدرِ ترکی کا تہنیتی پیغام پاکستانی عوام کے نام

ہمارے عوام کے ماضی چلے آنے والا ہمارا یہ بھائی چارہ اور برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن دو طرفہ تعلقات، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات  کی بنیادوں  پر آئندہ کے دور میں سرعت سے  مزید پروان چڑھتے رہے ہیں گے

1169300
صدرِ ترکی کا تہنیتی پیغام پاکستانی عوام کے نام

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی کو ٹیلیگراف کے ذریعےتہنیتی  پیغام بھیجا ہے۔

ایوان صدر کے ادارہ برائے کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق صدرایردوان نے " محترم صد ر، پیارے بھائی"  کے ساتھ تمہید باندھتے ہوئے اپنے ٹیلیگراف پیغام میں کہا ہے کہ" میں حکومتِ پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کو اپنی اور ترک قوم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے یقین کامل ہے کہ ہمارے عوام کے ماضی سے چلے آنے والا ہمارا یہ بھائی چارہ اور برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن دو طرفہ تعلقات، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات  کی بنیادوں  پر آئندہ کے دور میں سرعت سے  مزید پروان چڑھتے رہے ہیں گے۔

انہوں نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ حالیہ ایام میں سرانجام پانے والے دو طرفہ اعلی سطحی دوروں کی بدولت تقویت پانے والے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات، عنقریب پاکستان میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کے ذریعے مزید طاقت  پکڑیں گے۔ میں اس اہم یوم کے موقع پرپاکستان کے اعلی حکام  کی اچھی صحت اور خوشنودی کے ساتھ ساتھ دوست و برادر پاکستانی عوام کی خوشحالی اورترقی کا دعا گو ہوں۔



متعللقہ خبریں