اسلامو فوبیا ایک گرہن کی ماہیت اختیار کر چکا ہے، سربراہ محکمہ مذہبی امور

امن کے پیامبر دینِ اسلام کی عبادتگاہوں اور مسلمانوں  کے خلاف مفروضات اور دشمنی  کے بیج بونے والا اسلامو فوبیا عقل کو گرہن لگنے کے مترادف ہے

1164358
اسلامو فوبیا ایک گرہن کی ماہیت اختیار کر چکا ہے، سربراہ محکمہ مذہبی امور

محکمہ مذہبی امور کےسربراہ علی ایر باش کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک طرح کا عقل کا گرہن ہے،  جس کے عقب میں نسل پرسی   پر مبنی سنگین سطح کے انسانی جرائم پوشیدہ ہیں۔

علی ایرباش نے  نیو زی لینڈ میں  49 مسلمانوں کے شہید ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے  بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  یہ جان بوجھ کر اور با ضابطہ طور پر  منصوبہ بندی کردہ ایک دہشت گرد حملہ تھا، متعدد ممالک میں مسلمانوں اور مساجد پر حملے   حالات کی سنگینی کے عکاس ہیں۔

اس  گھناؤنے فعل کو ہر گز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے بتایا کہ امن کے پیامبر دینِ اسلام کی عبادتگاہوں اور مسلمانوں  کے خلاف مفروضات اور دشمنی  کے بیج بونے والا اسلامو فوبیا عقل کو گرہن لگنے کے مترادف ہے۔  اس کی آڑ میں گندے تعلقات قائم کرتے ہوئے انسانی جرائم سر زد کیے جا رہے ہیں۔

حملوں پر دلی صدمہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے علی ایرباش نے کہا کہ ہم مساجد پر ہونے والے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں