کیا ونزویلا امریکہ اور یورپی مملکتوں کی ملکیت ہے؟ صدرِ ترکی

ہ انتحابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا عہدہ سنبھالنے والے ایک  لیڈر کو  "اپنی گدی چھوڑ دو" کہنا  کیا ذی فہم بات ہے؟

1139161
کیا ونزویلا امریکہ اور یورپی مملکتوں کی ملکیت ہے؟ صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان نے منصور کے داخلی معاملات میں دخل انداز کرنے والے امریکہ اور یورپی یونین کے رکن ممالک اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔

صدر اور اک پارٹی کے رہنما رجب طیب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا۔

خطاب میں ونیزویلا کی تازہ پیشرفت پر اپنے جائزے پیش کرتےوقت  جناب ایردوان نے امریکہ اور یورپی یونین کی اس ملک میں مداخلت کے حوالے سے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ " کیا ونیز ویلا آپ کی ملکیت  ہے؟"

انہوں نے کہا کہ انتحابات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا عہدہ سنبھالنے والے ایک  لیڈر کو  "اپنی گدی چھوڑ دو" کہنا  کیا ذی فہم ہے؟  دوسری جانب انتخابات میں حصہ نہ لینے والے ایک شخص کو کس بنیاد پر صدارتی عہدہ سونپا جا  سکتا ہے؟ کیا یہ ڈیموکریسی ہے؟   کیا آپ لوگ ڈیموکریٹ نہیں ہیں؟ ایسی مفاہمت کیسے ممکن بن  سکتی ہے؟  کیا اس چیز کو قبول کرنا ایک  عقل مندانہ فعل ہے ؟ یورپی یونین کے اس موقف  سے اس کی اصلیت بھی سامنے آچکی ہے؟ یہ ذلت ا   و رسوائی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ایک جانب ڈیموکریسی اور پولنگ کا واہ ویلا مچائیں گے اس کے بعد حیلہ بازی سے کسی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔ طاقتور کے حق بجانب  ہونے والی کسی دنیا کو ہم قبول نہیں کرتے ہیں۔  مکہ ایسے دنیا کو قبول کرتے ہیں جہاں پر طاقت عوام کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ ہمیں اس نظریے پر اپنے سفر کو جاری رکھنا ہوگا، طاقتور لوگوں کی حاکمیت   پر قائم  ایک عالمی  نظام ہماری تہذیب و تمدن کے مطابق نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں